پی پی اور ن لیگ میں محاذ آرائی ہے، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد (سٹار ایشیا نیوز)وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کا کہنا ہےکہ حکمراں اتحاد کی دو بڑی جماعتوں مسلم لیگ(ن)اور پیپلز پارٹی میں محاذ آرائی جاری ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سےگفتگو میں وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نےکہاکہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ اس وقت چیئرمین نادرا اورچیئرمین پی سی بی کی تعیناتی پرمحاذ آرائی کی کیفیت میں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بپر جوائے کا خطرہ، کراچی میں تعلیمی سرگرمیاں معطل
انہوں نےکہاکہ چیئرمین پی سی بی کی تعیناتی پر دونوں پارٹیوں میں کھینچا تانی چل رہی ہے،آپ اس سے حکومتی ترجیحات کا اندازہ لگاسکتےہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں