بپر جوائے کا خطرہ، کراچی میں تعلیمی سرگرمیاں معطل

کراچی(سٹار ایشیا نیوز)سمندری طوفان بپر جوائے کے ممکنہ اثرات وخطرے کےپیشِ نظرکمشنر کراچی کے احکامات پر شہربھر میں تعلیمی سرگرمیاں معطل کردی گئیں۔

وفاقی اردو یونیورسٹی کےترجمان کےمطابق جامعہ اردو میں تمام کلاسیں،امتحانات اورتعلیمی سرگرمیاں آج معطل رہیں گی۔

کراچی یونیورسٹی کےترجمان کےمطابق جامعہ کراچی میں آج تدریسی عمل اورامتحانات معطل کردیے گئے ہیں۔

انٹر میڈیٹ بورڈ کےحکام کےمطاق انٹر میڈیٹ بورڈ کےتحت آج14جون اور کل15جون کو ہونےوالے پرچےبھی ملتوی کر دیےگئےہیں،ملتوی کیےگئے ان پرچوں کی تاریخوں کا اعلان بعدمیں کیا جائےگا۔

کراچی ثانوی تعلیمی بورڈ کےحکام کےمطابق میٹرک بورڈ کےتحت14اور15جون کو ہونےوالے خصوصی امیدواروں کےسالانہ امتحانات ملتوی کیےگئے ہیں، ملتوی کیےگئے ان پرچوں کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیاجائےگا۔

کراچی بھرمیں اسکول اوردیگر تعلیمی ادارےگرمیوں کی چھٹیوں کے باعث پہلےہی بند ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ملک آئین کے مطابق چلے گا یا آصف زرداری کے کہنے پر؟ سراج الحق
شہرِ قائد میں سمندر کےکنارے ضلعی انتظامیہ کی جانب سےدفعہ144 نافذ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں