اپنی طلاق پر جشن منا کر سوشل میڈیا پر وائرل خاتون نے اس کام کی ایسی وجہ بتا دی کہ لوگوں نے مزید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا

حالیہ دنوں اپنی طلاق کا جشن منانے والی پاکستانی نژاد امریکی خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جسے لوگوں نے طلاق کا جشن منانے پر کافی تنقید کا نشانہ بنایا، تاہم اب خاتون نے اس معاملے کی حقیقت بتا دی ہے۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق اس خاتون کا نام شہروز نور محمد ہے، جس نے بتایا ہے کہ وہ جس شخص کے ساتھ تعلق میں تھی، اس نے کورٹ میرج پر اکتفا کیا، نہ نکاح کیا اور نہ ہی شادی کی باقاعدہ تقریبات ہوئیں۔ شہروز نورسابق مس سائوتھ ایشیاء ورلڈ 2024ء بھی رہ چکی ہے۔اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر ایک پوسٹ میں اس نے بتایا کہ ’’ میری دلی خواہش تھی کہ میری دھوم دھام سے شادی ہو تاہم اس شخص کی وجہ سے میری یہ خواہش کبھی پوری نہ ہو سکی، چنانچہ میں نے طلاق ہونے پر جشن منا کر اپنی خواہش پوری کر لی۔‘‘

https://www.instagram.com/reel/C9sojLyvriV/?utm_source=ig_web_copy_link

شہروز نور نے مزید لکھا کہ ’’مجھے آدمی سے الگ ہونے اور طلاق لینے میں طویل وقت لگ گیا۔ میں نے اپنی شادی کی تقریبات کی بہت منصوبہ بندی کر رکھی تھی مگر وہ شادی کبھی ہوئی ہی نہیں، نہ اس شخص نے نکاح کیا اور نہ کوئی تقریب ہونے دی۔ صرف کورٹ میرج کی۔ مجھے اس جشن کی بہت ضرورت تھی کیونکہ اس نے مجھے میری شادی کی خوشی نہیں دی تو طلاق کی یہ تقریب اس کے منہ پر ایک تھپڑ تھا۔‘‘

اپنا تبصرہ بھیجیں