سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان فرانس روانہ

ریاض(سٹار ایشیا نیوز)سعودی ولی عہدشہزادہ محمدبن سلمان فرانس کےدورے پر روانہ ہو گئے۔سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان فرانس کے صدر ایمانوئل میکخواں سےپیرس میں ملاقات کریں گے۔

سعودی میڈیا رپورٹس کےمطابق سعودی ولی عہد22 اور 23جون کو منعقد ہونےوالے نئےعالمی مالیاتی سربراہی اجلاس میں مملکت کےوفد کی قیادت بھی کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک فوج کی بپر جوائے سے متاثرہ علاقوں سے لوگوں کی منتقلی
سعودی ولی عہد کی19جون کو پیرس میں منعقد ہونے والی ایکسپو 2030کی میزبانی کیلئےمنعقد ہونےوالے مملکت کےسرکاری استقبالیےمیں شرکت بھی متوقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں