تحریک انصاف کے 40 سے زائد لوگ علیحدہ گروپ بنارہے ہیں، ناصر حسین شاہ

کراچی(سٹار ایشیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نےکہاکہ تحریک انصاف کےبہت سارے لوگ نو مئی کےبعد پارٹی سےاعلان لاتعلقی کرچکےہیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں ناصر حسین شاہ،مسلم لیگ (ن) کےمیاں جاوید لطیف اور جماعت اسلامی سینیٹرمشتاق احمد نےشرکت کی۔

دوران گفتگو صوبائی وزیر بلدیات نےکہاکہ تحریک انصاف کے40سے زائد لوگ ہیں،جو اپنا علیحدہ گروپ بنا رہےہیں۔

انہوں نےکہاکہ اس گروپ کا کہنا ہےکہ وہ نہ تو پیپلز پارٹی کےساتھ ہےاور نہ ہی جماعت اسلامی کے ساتھ۔

ناصر حسین شاہ نےمزید کہاکہ جو لوگ زیرحراست ہیں انہیں ووٹ ڈالنے کیلئے لایا جائےگا،اس میں کوئی رکاوٹ نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان فرانس روانہ
اُن کاکہنا تھاکہ 9 مئی کےواقعات میں شامل لوگ زیر حراست ہیں،جن کےخلاف مکمل ثبوت ہیں انہیں حراست میں لیاگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں