اسلام آباد (سٹار ایشیا نیوز)پاکستان میں انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) کی نمائندہ ایسٹر پریز نےکہا ہےکہ بجٹ تجاویز میں ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنےکا موقع گنوا دیاگیا ہے۔
آئی ایم ایف نےکہاکہ بےنظیر انکم سپورٹ پرو گرام کیلئےوسائل کو کم کیاگیا،جبکہ نئی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کو قرض پروگرام کی شرائط کےمنافی قراردیدیا۔
ایسٹر پریزکا کہنا ہےکہ نئی ایمنسٹی ایک نقصان دہ نظیر پیداکرتی ہے،ٹیکس اخراجات میں ایمنسٹی پروگرام کی شرائط حکمرانی کےایجنڈے کےخلاف ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سمندری طوفان بپر جوائے، کراچی میں ایل این جی ٹرمینل متاثر
انہوں نےتوانائی شعبےپر مالی دباؤ میں کمی کےلیے اقدامات پرزور دیا اور بجٹ کی منظوری سےپہلے حکومت کےساتھ مل کرکام کرنےکی پیشکش کی۔