راولپنڈی ٹیسٹ؛ پانچوں دن بارش کی پیشگوئی

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان افتتاحی ٹیسٹ میچ میں بارش کا خطرہ منڈلانے لگا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اور بنگلادیش کے مابین دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 21 اگست سے راولپنڈی میں شروع ہوگا تاہم میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ میچ کے پانچوں دن یعنی 21 سے 25 اگست تک بارش کا امکان ہے جبکہ پیشگوئی کے باعث اسٹیڈیم کی تیاریوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ کیلئے جس پچ کو استعمال کیا جائے گا اس فیصلہ بھی تاحال نہیں ہوسکا۔واضح رہے کہ بنگلادیش کیخلاف سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 30 اگست کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں