لیسکو کی باغبانپورہ ڈویژن اور محمود بوٹی سب ڈویژن کی ٹیم نے 17 کروڑ روپے کی بجلی چوری پکڑلی۔ تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینیئر شاہد حیدر اور ایس ای تھرڈ سرکل انور وٹو کی ہدایت پر ایکسیئن کامران نوید اور ایس ڈی او محمد عثمان قادر محمود بوٹی کے علاقے میں معمول کا چیکنگ آپریشن کر رہے تھے کہ اس دوران گلزار مدینہ کے قریب ایک میٹر کو مشکوک پایا گیا دوران چیکنگ انکشاف ہوا کہ لیاقت علی نامی ملزم میٹر کو ٹمپر کرکے بجلی چوری کر رہا ہے ۔ جس کے بعد لیسکو کی ٹیکینکل ٹیم کو موقع پر بلایا گیا ، ایکسیئن ایم اینڈ ٹی نے موقع پر پہنچ کر میٹر چیک کیا تو پتہ چلا کہ ملزم میٹر کو ٹمپر کرکے 17 کروڑ روپے کی بجلی چوری کر چکا ہے، لیسکو کی ٹیم نے ٹمپر شدہ میٹر کو قبضے میں لے کر ملزمان کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کردی ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments