کراچی(سٹار ایشیا نیوز)ملک بھر میں سخت گرمی کےساتھ بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری ہےجس کےباعث شہریوں کو سخت پریشانی کا سامناہے۔
کراچی کےمختلف علاقوں گلبہار،لیاقت آباد، سرجانی ٹاؤن،کورنگی،فیڈرل بی ایریا کےبعض بلاکس سمیت متعدد علاقےبجلی سےمحروم رہے۔
بجلی کی بندش سےپانی کی شدید قلت پیدا ہوئی جس سےشہری سخت ذہنی اورجسمانی اذیت میں مبتلا رہے۔
دوسری جانب ملتان میں شدید گرمی کےبعد سفاری ٹاؤن اورملحقہ علاقوں میں بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیرِ اعلی گلگت بلتستان جعلی ڈگری کیس میں نااہل قرار
اہل علاقہ کاکہنا تھاکہ بچ ولاز اور گرےوالا فیڈرز کے علاقوں میں لوڈشیڈنگ دیگرفیڈرز کی نسبت کئی گنا زیادہ ہے۔