مون سون کی بارش نے لنڈی کوتل میں تباہی مچا دی

مون سون کی بارش نے لنڈی کوتل میں تباہی مچا دی

لنڈی کوتل میں مون سون کی بارش کے باعث سیلابی صورتحال سے کئی مکانات اور چاردیواریاں منہدم ہوگئی،سیلاب ریلوں کے باعث مختلف واقعات میں بچے سمیت دو افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ پاک افغان شاہراہ پر ٹریلر اور گاڑی بھی سیلاب کی نذرہو گئی۔تفصیلات کے مطابق موسلا دھار بارش نے لنڈی کوتل کے رابطہ سڑکیں بھی متاثر کررکھی ہیں جس سے دور افتادہ علاقے شلمان سمیت دیگر کا رابطہ بھی منقطع ہو چکا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر لنڈی کوتل کاکہنا ہے کہ بحالی کا کام جلد شروع کیا جائے گا جبکہ بارش سے ہونے والے نقصانات کا بھی ڈیٹا اکٹھا کیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں