پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ گال میں جاری ہے جس کا آج چوتھا روز ہے، ٹیسٹ کا تیسرا دن پاکستان کے حق میں رہا جس میں ناصرف مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل نے ناقابلِ شکست ڈبل سنچری کی بلکہ ٹیل اینڈر نسیم شاہ نے جس طرح کا دفاع کیا، وہ قابلِ تحسین تھا۔ ہوا کچھ یوں کہ جس وقت نسیم کریز پر آئے اس وقت سعود شکیل بیٹنگ کررہے تھے، اور پاکستان کے 346 رنز پر 8 کھلاڑی آؤٹ تھے، اور جب نسیم نے اپنی وکٹ گنوائی، اس وقت پاکستان کا مجموعی اسکور 440 تھا، گو کہ اس میں فاسٹ بولر نے صرف 7 رنز ہی جوڑے لیکن ان کا وکٹ بچائے رکھنا پاکستانی ٹیم کے حق میں بہتر ہوا۔سری لنکن بولرز کی لاکھ کوششوں کے باوجود نسیم شاہ نے وکٹ نہ گنوائی، ان کی اسی شاندار کارکردگی پر سوشل میڈیا صارفین حیران ہوگئے اور ان کے حق میں تبصرے کیے اور میمز بھی بنائیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments