ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف خفیہ دستاویزات کیس سماعت کیلئے مقرر

خفیہ دستاویز ات کیس میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مقدمے کی سماعت کی تاریخ سامنے آگئی ۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف خفیہ دستاویزات رکھنے کے الزام میں مقدمے کی سماعت اگلے سال شروع ہوگی۔

گزشتہ روز امریکی عدالت کے جج ایلین کینن نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کے خلاف خفیہ دستاویزات کے مقدمے کی سماعت کی تاریخ 20 مئی 2024 مقرر کی گئی ہے، دو ہفتے کے مقدمے کی سماعت فورٹ پیئرس ، فلوریڈا میں ہوگی۔ رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ چاہتے تھے کہ نومبر 2024 کے انتخابات کے بعد مقدمے کی سماعت ہو جبکہ پراسیکیوٹر کا مؤقف تھا کہ یہ مقدمہ رواں سال چلایا جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں