مودی کی بی جے پی ’بیٹی جلاؤ پارٹی‘ ہے، منی پور واقعہ پر خاتون بھارتی وزیراعظم پر برس پڑی

بھارتی ریاست منی پور میں 2 خواتین کو برہنہ کرکے ان سے زیادتی و تشدد کے واقعہ کے خلاف خاتون نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ’بیٹی جلاؤ پارٹی‘ قرار دے دیا۔ منی پور میں نسلی فسادات کے دوران دو خواتین کو برہنہ کر کے سر عام پریڈ کروانے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد بھارت بھر میں انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے انسانیت سوز واقعے کے خلاف احتجاج کیے جارہے ہیں۔

منی پور میں ہونے والے لسانی فسادات کے حوالے سے بھارتی میڈیا نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے تاہم سوشل میڈیا پر گاہے بگاہے اس حوالے سے دل دہلا دینے والی ویڈیوز سامنے آ رہی ہیں۔ منی پور میں 2 خواتین کو برہنہ کرکے ان سے زیادتی و تشدد کے خلاف بھارتی خاتون نے مودی کی بی جے پی کو ’بیٹی جلاؤ پارٹی‘ قرار دے دیا ۔

رپورٹس کے مطابق خاتون احتجاج کرتے ہوئے نریندر مودی پر برس پڑی اور و اقعے پر مودی کی خاموشی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے بھارتی وزیر اعظم کو اندھا، گونگا، بہرا اور بے حس قرار دے دیا۔ اس کے علاوہ ماضی کی معروف اداکارہ اور بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ ہیما مالنی نے بھی بھارت میں خواتین پر تشدد کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے ان کی روک تھام کے اقدامات پر زور دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں