جنوبی افریا کے سابق جارح مزاج بیٹر ہرشل گبز کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کی فیورٹ ٹیموں میں سے ایک ہے، ٹاپ فور میں پاکستان ٹیم پہنچے گی کیونکہ اس کے لیے کنڈیشنز سازگار ہیں ۔ ساؤتھ افریقا کی جانب سے 90 ٹیسٹ ، 248 ون ڈے میچز اور 23 ٹی ٹوئنٹی کھیلنے والے ہرشل گبز نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں انڈر 13 اور انڈر 16 ایج گروپ کوچنگ پروگرام میں حصہ لیا ۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم ورلڈ کپ کی فیورٹ ٹیموں میں شامل ہے، عدم تسلسل ضرور ہے لیکن سب جانتے ہیں کہ پاکستان ٹیم میچ ڈے پر کیسے کلک کر سکتی ہے ، اور اس کی وجہ یہ ہے کہ پاکستان ٹیم میں ہمیشہ ایکس فیکٹر پایا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ وہ خطرناک ٹیم ہے ، ورلڈ کپ کی کنڈیشنز پاکستان کے لیے سازگار ہیں ، یہ ٹیم ٹاپ فور میں شامل ہو گی۔