آئیسکو، فیسکو اور گیپکو کی نجکاری کا فیصلہ، پی آئی اے ماڈل اپنانے کی تیاریاں

اسلام آباد: حکومت کی جانب سے ملک کی تین بڑی بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں آئیسکو فیسکو اور گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی کی نجکاری کے لیے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز والا ماڈل اختیار کرنے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔نجکاری کمیشن کے ذرائع کے مطابق ورلڈ بینک کی تجویز پر عمل کرتے ہوئے ان تینوں ڈسکوز کی زمینیں (لینڈز) جو کہ صدر پاکستان کے نام درج ہیں، انہیں واپس ڈسکوز کے نام منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ واپڈا اور صوبائی حکومتوں کے نام پر موجود زمینیں اور دیگر مخصوص کمپنی اثاثے ایک ’اسپیشل پرپز وہیکل ہولڈنگ کمپنی‘ کو منتقل کیے جائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد نجکاری یا لیز کے عمل کو آسان بنانا ہے تاکہ ٹرانزکشن اسٹرکچر کے مطابق یہ اثاثے بغیر کسی قانونی رکاوٹ کے خریدار کو منتقل کیے جا سکیں۔ان کمپنیوں کے اثاثوں کا تعین 31 مارچ تک کی بیلنس شیٹ کے مطابق کیا جائے گا، اور نجکاری یا لیز پر دینے کا عمل اسی نئے اسٹرکچر کے تحت مکمل کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں

five + five =