پاکستان ہاکی ٹیم ورلڈ کپ کھیلنے نیدرلینڈز پہنچ گئی، پاک بھارت ٹاکرا کب ہوگا؟

ایمسٹرڈیم: پاکستان ہاکی ٹیم کا ورلڈ کپ میں واپسی کا انتظار ختم، قومی ٹیم 8 سال بعد میگا ایونٹ میں شرکت کے لیے نیدرلینڈز پہنچ گئیروانگی سے قبل لاہور ایئرپورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے قومی کپتان ابوبکر نے ورلڈ کپ میں بہترین پرفارمنس کی امید ظاہر کی اور کہا کہ قیادت کا کوئی دباؤ نہیں، تمام کھلاڑی ایک پیج پر ہیں۔پاکستان کی ہاکی ٹیم کپتان ابوبکر کی قیادت میں ایمسٹرڈیم پہنچی، جہاں ایئرپورٹ پر پاکستانی سفارتخانے کے آفیشلز نے کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کا استقبال کیا۔دوسری جانب ٹیم کے سینئر کھلاڑی عماد بٹ، حنان شاہد اور سفیان خان نے کہا کہ پہلا ہدف سیمی فائنل تک رسائی ہے اس کے بعد وکٹری اسٹینڈ پر پہنچنا ہے۔واضح رہے کہ ہاکی ورلڈ کپ 15 سے 30 اگست تک نیدرلینڈز اور بیلجیم کی مشترکہ میزبانی میں کھیلا جائے گا۔پاکستان کو گروپ ڈی میں روایتی حریف بھارت، انگلینڈ اور ویلز کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ ایونٹ میں پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ انگلینڈ کے خلاف 15 اگست کو کھیلے گی، دوسرا میچ پاکستان کا 17 اگست کو ویلز سے اور 19 اگست کو روایتی حریف بھارت سے میچ شیڈول ہے۔قومی ہاکی ٹیم کی روانگی سے قبل ہی کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کو ڈیلی الاؤنس کی ادائیگی کی جا چکی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں

three × five =