دورہ انگلینڈ میں بابر اعظم کو میڈیا سے دور رکھیں، راشد لطیف کا پی سی بی کو مشورہ

سابق پاکستانی کپتان راشد لطیف نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کو ایک غیر معمولی مشورہ دیا ہے۔ایک نجی چینل کے شو میں گفتگو کرتے ہوئے راشد لطیف کا کہنا تھا کہ دورۂ انگلینڈ کے دوران بابر اعظم کو انگلش میڈیا سے زیادہ گفتگو کرنے سے گریز کرنا چاہیے جبکہ سابق کپتان شان مسعود کو میڈیا ذمہ داریاں زیادہ سنبھالنی چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کا دورہ آسان نہیں ہوتا اور وہاں کا میڈیا بعض اوقات مہمان ٹیموں کو غیر ضروری خبروں کا حصہ بنا دیتا ہے۔راشد لطیف کے مطابق شان مسعود انگلینڈ میں کھیلنے کا تجربہ رکھتے ہیں اور انگلش میڈیا سے نمٹنے کے حوالے سے بھی بہتر واقفیت رکھتے ہیں۔ان کا یہ مشورہ ویسٹ انڈیز کے خلاف حالیہ ٹیسٹ سیریز میں بابر اعظم کی عمدہ کارکردگی کے بعد سامنے آیا ہے۔واضح رہے کہ بابر اعظم نے دوسرے ٹیسٹ میں 88 رنز بنائے اور ہدف کے تعاقب میں ناقابل شکست 24 رنز بنا کر پاکستان کو آٹھ وکٹوں سے کامیابی دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 19 اگست سے لیڈز میں شروع ہوگا جبکہ دوسرا ٹیسٹ لارڈز اور تیسرا ایجبسٹن میں کھیلا جائے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں

seven + seventeen =