سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، مال روڈ پر فائرنگ کرنے والا پی ٹی آئی کا سرگرم رکن ہلاک

راولپنڈی: مال روڈ پر فائرنگ کرنے والا ملزم سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی میں ہلاکسیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مال روڈ راولپنڈی میں فائرنگ کرنے والے ملزم کو ہلاک کردیا۔سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت ضلع خیبر کے رہائشی محمد حسین کے نا م سے ہوئی ہے جو پی ٹی آئی کا سرگرم رکن تھا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ملزم محمد حسین کے قبضے سے پارٹی پرچم ، اسلحہ، گولیاں اور اہم دستاویزات بھی برآمد ہوئی ہیں۔سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں

2 + 16 =