پاکستان رائفل ٹیم کی ساتویں ایف کلاس عالمی چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی

پاکستان رائفل ٹیم نے ساتویں ایف کلاس عالمی چیمپئن شپ 2026 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انفرادی عالمی چیمپئن اور ٹیم مقابلے کی رنر اپ قرار پائی۔تفصیلات کے مطابق بسلی برطانیہ میں منعقدہ ساتویں ایف کلاس عالمی چیمپئن شپ میں 24 ممالک کے 207 بہترین لانگ رینج شوٹرز نے شرکت کی۔پاکستان ٹیم نے احسن گلریز کی قیادت میں عالمی معیار کے حریفوں کا سامنا کرتے ہوئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انفرادی عالمی چیمپئن شپ میں طلائی تمغہ اور ٹیم مقابلے میں چاندی کا تمغہ اپنے نام کرلیا۔ 12 سے 13 اگست کو 800، 900 اور 1000 یارڈز کے انفرادی مقابلوں کے بعد 15 اور 16 اگست کو ایف ٹی آر ٹیم کا مقابلہ ہوا۔12 رکنی پاکستانی ٹیم نے انفرادی مقابلوں میں 4 طلائی، 4 چاندی اور 5 کانسی کے تمغے جیت کر چیمپئن شپ میں سب سے زیادہ ایف ٹی آر تمغے اپنے نام کیے۔پاکستانی ٹیم نے ایف ٹی آر کیٹیگری میں چیمپئن شپ کے دوران سب سے زیادہ تمغے جیتنے کا اعزاز بھی حاصل کرلیا۔جنید علی نے 207 حریفوں کو پیچھے چھوڑ کر انفرادی ایف ٹی آر عالمی چیمپئن کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں

thirteen + eighteen =