یوٹیوب میں ایسی نئی تبدیلی جو آپ کو ضرور پسند آئے گی

یوٹیوب میں ایسی تبدیلی کی گئی ہے جو ایسے صارفین کو بہت زیادہ پسند آئے گی جن کی جانب سے اکثر طویل ویڈیوز کو پوسٹ کیا جاتا ہے۔کمپنی کی جانب سے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم میں ویوز کاؤنٹ کے طریقہ کار کو تبدیل کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔اب کسی بھی ویڈیو کو جیسے ہی پلے کیا جائے گا، اس کا ویو کاؤنٹ کیا جائے گا۔طویل ویڈیوز سے قبل یہی تبدیلی ایک سال قبل شارٹس ویڈیوز کے لیے بھی کی گئی تھی۔خیال رہے کہ ٹک ٹاک اور انسٹا گرام میں بھی جیسے ہی ویڈیو پلے کی جاتی ہے تو ویو کاؤنٹ کیا جاتا ہے۔کمپنی نے یوٹیوب کمیونٹی پوسٹ میں بتایا کہ ماضی میں ہم مختلف ویو کاؤنٹ سسٹمز کو استعمال کرتے رہے ہیں، مگر ہم نے صارفین سے سنا تھا کہ موجودہ طریقہ کار الجھن کا شکار کر دیتا ہے اور اسی وجہ سے ہم نئی اپ ڈیٹ کر رہے ہیں۔اس تبدیلی کے نتیجے میں یوٹیوب ویو کاؤنٹس میں نمایاں اضافہ ہوگا خاص طور پر ان ویڈیوز میں، جو صارفین بہت کم وقت تک دیکھتے ہیں۔یوٹیوب کے مطابق اوریجنل ویو کاؤنٹ کو بھی برقرار رکھا جائے گا جسے اب انگیجڈ ویوز کا نام دیا جا رہا ہے جو صارفین اینالیٹکس ٹولز کے ذریعے دیکھ سکیں گے۔کمپنی نے بتایا کہ اس تبدیلی سے صارفین کی آمدنی یا یوٹیوب پارٹنر پروگرام کی اہلیت متاثر نہیں ہوگی۔اس نئی پابندی کا اطلاق 24 اگست سے ہوگا۔اس سے قبل یوٹیوب کی جانب سے یوٹیوب سے پیسے کمانے کے لیے شرائط کو سخت کر دیا تھا۔پہلے اس پلیٹ فارم سے پیسے کمانے کے لیے ضروری تھا کہ صارفین کے چینل کے سبسکرائبرز کی تعداد ایک ہزار ہو جب کہ ان کی طویل ویڈیوز کو گزشتہ ایک سال کے دوران 4 ہزار گھنٹوں سے زائد بار دیکھا گیا ہو مگر اب اسے دوگنا بڑھا دیا گیا ہے۔اب ایک سال کے دوران کم از کم 8 ہزار گھنٹوں تک ویڈیو دیکھے جانے کی صورت میں ہی آپ پارٹنر شپ پروگرام کا حصہ بن کر پیسے کما سکیں گے یا یوٹیوب شارٹس ویڈیوز کو گزشتہ 90 دن کے دوران 2 کروڑ سے زائد بار دیکھنا ضروری ہوگا۔اس سے پہلے شارٹس سے کمانے کے لیے ایک کروڑ ویوز کی شرط تھی۔اس نئی تبدیلی کا اطلاق یکم فروری 2027 سے ہوگا اور گوگل نے بتایا کہ اس اپ ڈیٹ سے وہ صارفین متاثر نہیں ہوں گے جو پہلے ہی یوٹیوب پارٹنر پروگرام کا حصہ ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں

four − 3 =