واٹس ایپ میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی ایک نئے فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے۔WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کے نئے بیٹا (beta) ورژن میں اے آئی پر مبنی فوٹو ایکسپینشن ٹول متعارف کرایا گیا ہے۔اس ٹول سے صارفین اپنی موجودہ تصاویر کو چیٹس اور اسٹیٹس میں 9:16 فارمیٹ میں تبدیل کرسکیں گے۔یہ فیچر ایپ کے امیج ڈرائنگ ایڈیٹر میں موجود ہوگا۔یہ ٹول انیمیٹ اور بیک گراؤنڈ آپشنز کے ساتھ ڈرائنگ ایڈیٹر میں نظر آئے گا۔صارفین کو اسے استعمال کرنے کے لیے ایڈیٹر میں ایک تصویر کو اوپن کرنا ہوگا اور پھر فلٹر سیکشن میں رسائی حاصل کرنا ہوگی۔میٹا اے آئی کی جانب تصویر کا تجزیہ کیا جائے گا اور اس مواد کو 9:16 فارمیٹ میں تبدیل کر دے گا۔اگر صارفین نتیجے سے مطمئن نہیں ہوں گے تو وہ ٹول کو دوبارہ استعمال کرسکتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق یہ فیچر چیٹس اور اسٹیٹس دونوں میں استعمال کیا جاسکے گا۔البتہ پہلے اسٹیٹس کے لیے یہ فیچر صارفین کو دستیاب ہوگا جس کے بعد چیٹس میں دستیاب ہوگا۔جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ یہ فیچر ابھی بیٹا ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے تو ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ اسے کب تک تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جاسکتا ہے۔
