ایشیا کپ ، سری لنکا کے خلاف میچ میں پاکستان کے 2اہم ترین کھلاڑیوں کی شرکت مشکوک

ایشیا کپ ، سری لنکا کے خلاف میچ میں پاکستان کے 2اہم ترین کھلاڑیوں کی شرکت مشکوک

ایشیا کپ میں سری لنکا کے خلاف میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولرحارث رؤف اور نسیم شاہ کی شرکت مشکوک ہوگئی۔بھارت کے خلاف میچ میں بھارتی اننگز کے دوران قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف اور نسیم شاہ انجری کے باعث گراؤنڈ سے باہر چلے گئے تھے یہی وجہ ہے کہ وہ پاکستان کی اننگز میں بیٹنگ کرنے بھی نہیں آئے۔رپورٹ کے مطابق حارث رؤف اور نسیم شاہ کی ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں سری لنکا کے خلاف شرکت مشکوک ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں فاسٹ بولرز کی انجریز کی نوعیت کا جائزہ لیا جائےگا،جس کے بعد ان کی ایشیا کپ میں شرکت کا فیصلہ ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حارث رؤف اور نسیم شاہ کے ایشیا کپ سے باہر ہونے کا بھی امکان ہے، فائنل میں پہنچنے کی صورت میں پاکستان ٹیم کے ایشیا کپ میں 2 میچ ہوں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان نے سپر فور مرحلے کے اگلے میچ میں جمعرات کو سری لنکا کا مقابلہ کرنا ہے۔عمران خان کی 9 مئی واقعات میں براہ راست سازش کے شواہد مل گئے، جے آئی ٹی کی 14 مقدمات میں تفتیش مکمل، کتنے میں گنہگار قرار دیدیا؟

اپنا تبصرہ بھیجیں