Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

ایک ٹانگ سے محروم سبزی کا ٹھیلہ لگا کر بچوں کا پیٹ پالنے والے شہری کی دوسری ٹانگ بھی زخمی ہوگئی

ایک ٹانگ پر کئی سالوں سے سبزی اور فروٹ کا ٹھیلہ لگا کراپنے بچوں کا پیٹ پالنے والا شیوانی محلے کے ہری رام کمار مالھی کی دوسری ٹانگ بھی زخمی ہو گئی ہے جس کی وجہ سے وہ چلنے پھرنے سے قاصر ہے، گھر میں قحط سالی کے بعد مسیحا کا انتظار کر رہا ہے ،پریشانیوں سے تنگ آ کر گذشتہ روز عمرکوٹ پریس کلب پہنچا۔ہری رام کمار نے بتایا کہ کئی سالوں سے ایک ٹانگ سے معذور ہونے کے باوجود میں لکڑی کے ٹھیلے پر سبزیاں اور پھل بیچ کر اپنے معصوم بچوں کی دیکھ بھال کر رہا تھا، دوسری ٹانگ میں چوٹ لگنے کی وجہ سے چلنے پھرنے سے قاصر ہو گیا ہوں ، اب میں ایسی حالت میں ہوں کہ میں اپنے بچوں کی دیکھ بھال نہیں کر سکتا، میں علاج کیلئے کسی مسیحاکا منتظر ہوں جومیرا علاج کرا سکے تاکہ میری مالی پریشانیوں کو دور کیا جاسکیں م اور روزگار کرکے اپنے بچوں کا پیٹ پال سکوں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

7 + nineteen =