ایک ماہ قبل اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی کراچی کے ہسپتال میں دم توڑ گئی

قمبر شہدادکوٹ کے علاقے وارہ میں1 ماہ قبل زیادتی اور تشدد کا نشانہ بنی لڑکی کراچی کے سول ہسپتال میں دم توڑ گئی ہے ۔پولیس کے مطابق قمبر شہدادکوٹ میں وارہ کے علاقے میرن کوٹ کی رہائشی 13 سال کی لڑکی کو1ماہ قبل 5 افراد اغوا ءکر کے لے گئے اور اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور تشدد کے بعد سڑک پر پھینک کر فرار ہو گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ تشدد اور زیادتی کے بعد لڑکی کو چانڈکاہسپتال لاڑکانہ لے جایا گیا،لیکن حالت تشویشناک ہونے پر کراچی کے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔جہاں وہ جانبر نہ ہوسکی۔پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ وارہ تھانے میں 3 نامزد اور 2 نامعلوم افراد کے خلاف درج ہے،3نامزد ملزمان پولیس کی تحویل میں ہیں۔دوسری جانب ورثا ءنے پولیس پرالزام عائد کیا ہے کہ پولیس تفتیش اور 2 نامعلوم ملزمان کی گرفتاری میں دلچسپی نہیں لے رہی جس کی وجہ سے انصاف ملنے میں تاخیر ہو رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں