ظالم شخص 3 سالہ بچہ اغوا ءکر کے آنسو بہاتی ماں سے 20 لاکھ تاوان مانگتا رہا

دھمیال میں 3 سالہ بچے کو ماں سے جدا کر کے 20 لاکھ تاوان مانگنے والے پتھر دل ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔نجی ٹی وی” کےمطابق اغوا ءکار نے گرجا روڈ سے 3 سالہ بچے کو اغوا ءکر لیا، بعد ازاں بچے کی جدائی سے تڑپتی آنسو بہاتی ماں کو بچے کی جان لینے کی دھمکیاں دیتے رہے۔ مجبور ماں کو کالز کے ذریعے 20 لاکھ روپے ادا کرنے، دوسری صورت میں ننھے بچے کی جان لینے کے دلخراش منصوبے پر عمل درآمد کی دھمکیاں دیں۔دھمیال پولیس کو اطلاع ملی تو ٹیم تشکیل دی گئی جس نے کارروائی کر کے اغواء کار کو گرفتار کر لیا جبکہ 3 سالہ بچے کو بحفاظت بازیاب کروا لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں