وکیل کے بھیس میں آئے شخص نے قتل کے ملزم کو کمرہ عدالت میں ہی قتل کردیا

سرگودھا میں قتل کے کیس کی سماعت کے دوران ملزم کو کمرہ عدالت میں ہی قتل کردیا گیا۔مبینہ ملزم کی جانب سے فائرنگ کے بعد عدالتی عملے نےفوری حرکت کرتے ہوئے حملہ آور کو قابو کرکے پولیس کے حوالے کیا۔ مبینہ قاتل وکیل کے بھیس میں آیا اور سب کے سامنے فائرنگ کر کے ملزم امانت علی کو قتل کردیا۔گرفتار ملزم نے بیان دیا کہ مقتول امانت نے میرے ماموں کا قتل کیا تھا اور بیرون ملک فرارہوگیا تھا، بدلہ لینے کیلئے اسے قتل کیا۔پولیس کے مطابق سرگودھا میں علاقہ مجسٹریٹ عمران ہارون کی عدالت میں مقدمہ قتل کی سماعت جاری تھی کہ اس دوران وکیل کے بھیس میں آنے والے ملزم نے اپنی ٹانگ کیساتھ بندھی پستول نکالی اور فائرنگ کرکے مخالف کو قتل کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول امانت علی کیخلاف قتل کا مقدمہ درج تھا اور آج شہادتیں قلمبند ہو رہی تھیں، عدالتی عملہ نے ملزم کو موقع پر ہی پکڑ لیا۔عدالتوں میں مقدمات کی سماعت ملتوی کردی گئی، ملزم نے بیان دیا کہ وہ وکیل نہیں ہے، ماموں کے قتل کا بدلہ لینے کیلئے اس نے ملزم امانت کو قتل کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں