18ماہ کا بچہ 5سینٹی میٹر لمبی سوئی نگل گیا

متحدہ عرب امارات میں 18ماہ کے بچے نے ساڑھے پانچ سینٹی میٹر لمبی سوئی نگل لی جو اس کے پیڑو اور جگر میں جا کر پیوست ہو گئی۔ خلیج ٹائمز کے مطابق تمیم نامی اس بچے کو اس کے والدین شدید تکلیف کی شکایت کے ساتھ ہسپتال لائے۔ بچہ پیٹ میں شدید درد کی شکایت کر رہا تھا اور روتے ہوئے بار بار اپنے پیٹ کے نچلے حصے کو پکڑنے کی کوشش کرتا تھا۔ڈاکٹروں نے تمیم کے سکین کیے تو اس کے پیٹ میں سوئی کی موجودگی کا انکشاف ہوا جس پر ڈاکٹروں نے اسے فوری طور پر پیڈیاٹرک سرجن کو ریفر کر دیا۔ چنانچہ تمیم کو عجمان کے ثومبی یونیورسٹی ہسپتال لیجایا گیا جہاں پیڈیاٹرک سرجن نے اس کے مزید ٹیسٹ اور سکین کیے اور پھر سرجری کے ذریعے اس کے جسم سے سوئی نکالی گئی۔

https://www.instagram.com/p/CySch1-RpWX/?igshid=NTc4MTIwNjQ2YQ==

اپنا تبصرہ بھیجیں