پاکستان کو ایٹم بم کی ضرورت نہیں ہے، پیسہ قوم پر خرچ کیا جائے، ایمل ولی خان

عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کےصدرایمل ولی خان نے کہا ہے کہ ہمیں ایٹم بم کی کوئی ضرورت نہیں ہے، پیسہ قوم پر خرچ کیا جائے۔ چارسدہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اس پوزیشن میں نہیں کہ کسی پر حملہ کرے،80 فیصد دفاعی اخراجات ختم کرکے قوم کی فلاح و بہبود پر خرچ کرنا ہوگا، ملک میں عملاً عسکری پارلیمنٹ اور عسکری حکومت ہے، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں 110 فیصد مارشل لا ءہے۔ کور کمانڈرز کے حکم پر سارے تقرروتبادلے کیے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اے این پی ایوان بالا میں آزاد بینچوں پر بیٹھنے کیلئے چیئرمین سینیٹ کو جلد درخواست دے گی،خیبر پختونخوا پر علی امین گنڈاپور کی نہیں بلکہ کور کمانڈر اور سیکٹر کمانڈر کی حکومت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں