الخدمت فاؤنڈیشن کے صدرڈاکٹرحفیظ الرحمان نے غزہ کے زخمیوں اوربیماروں کے ہمراہ عید منائی

الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر ڈاکٹرحفیظ الرحمان نےمصر کے دارلحکومت قاہرہ میں موجود غزہ کے زخمیوں،بیماروں اور مہاجرین کے ساتھ عیدالفطرمنائی۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹرحفیظ الرحمان نے چاند رات پرغزہ کے معصوم بچوں اور متاثرہ خاندانوں کو مختلف میگاشاپنگ سنٹرزمیں عیدکی شاپنگ کروائی،بچوں کوکھلونے اورگفٹ کے علاوہ عیدی بھی دی گئی ڈاکٹرحفیظ الرحمان نے دیگرذمہ داران کے ہمراہ قاہرہ مصرکے مختلف ہسپتالوں میں غزہ کے زخمیوں اور بیماروں کی عیادت بھی کی اوران میں تحائف بھی تقسیم کیے۔ اس موقع پر ڈاکٹرحفیظ الرحمان نے بتایاکہ غزہ سے مصرہجرت کرنے والے زخمیوں اور بیماروں کی تعداد 3600جبکہ ان کے لواحقین کی تعداد 4500ہے ان متاثرہ افراد کو قاہرہ میں قائم الخدمت فاؤنڈیشن کا کیمپ آفس امداد فراہم کررہا ہے۔انھوں نے کہاکہ متاثرہ خاندانوں سمیت زخمی بچے بھی انتہائی پرعزم ہیں اور بہادری سے مصائب کا مقابلہ کرتے ہوئے شکوے کی بجائے ان کی زبانوں پر اللہ کا شکرہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں