بلوچستان میں طوفانی بارشوں کا سلسلہ تھم گیا،نئے سپیل کی پیش گوئی

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 10 روز بعد موسلادھار بارشوں کا سلسلہ تھم گیا، اکثر علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہے تاہم محکمہ موسمیات نے نئے سپیل کی پیش گوئی کی ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق 25 اپریل سے بارشوں کا نیا سپل بلوچستان میں داخل ہوگا، جس سے نشیبی علاقے زیر آب اور ندی نالوں میں طغیانی آ سکتی ہے جبکہ راستے پانی میں بہہ جانے سے تفتان کے ٹرانسپورٹ مالکان نے بس اور ویگن سروس بند کردی۔اس کے علاوہ کوئٹہ کے اکثر علاقوں میں گیس پریشر نہ ہونے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، کوئٹہ میں کم از کم درجہ حرارت 7 اور قلات میں 5 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔زیارت میں 5، چمن میں 14، ڑوب میں 12، سبی میں 24 ، تربت میں 21، نوکنڈی میں 20، جیونی میں 22 اور گوادر میں درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں