پنجاب کے مختلف شہروں میں آلودگی کا باعث بننے والے اینٹوں کے بھٹوں کے خلاف کارروائی

پنجاب کے مختلف شہروں میں آلودگی کا باعث بننے والے اینٹوں کے بھٹوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات پر صرف زگ زیگ ٹیکنالوجی والے بھٹوں کو کام کرنے اجازت ہوگی ۔اینٹوں کے بھٹے سموگ، پھیپھڑوں اور سانس کی بیماریاں پیدا کرنے کا سبب بن رہے ہیں ۔ماحولیاتی تحفظ کے ادارے (ای پی اے) کی ٹیموں نے بھٹوں پر چھاپے مارے اور بھٹے سیل کر دئیے گئے ۔تفصیلات کے مطابق ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزیوں پر صوبہ پنجاب میں گرینڈ آپریشن کا آج سے آغاز کیا گیا ہے۔حکام ای پی اے کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کی پالیسی ہے کہ صرف زگ زیگ والے بھٹوں کو کام کرنے کی اجازت ہوگی، اگلے مرحلے میں صنعتوں میں دھوئیں اور زہریلے مواد کے اخراج کے معائینہ کا عمل شروع کریں گے۔بھٹہ مالکان کو زگ زیگ جدید طریقہ کار اختیار کرنے کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی۔
سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ 705 بھٹوں کو محکماتی نوٹس کا اجراء کر دیا گیا ہے، خلاف ورزی پر 2 کروڑ 13 لاکھ روپے کا بھاری جرمانہ بھی عائد کیا گیا اور 169 بھٹہ جات کے خلاف محکمہ پولیس سے ایف آئی ار کے اندراج کے لیے بھی رجوع کیا گیا ہے۔شہریوں کو آلودگی سے بچانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی اور سموگ رولز 2023 کی خلاف ورزی سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں