پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن پراعتراضات کیس کی سماعت کل ہوگی

پاکستان تحریک انصاف انٹراپارٹی الیکشن کیس کی سماعت کل الیکشن کمیشن میں مقرر کردی گئی ہے۔الیکشن کمیشن نے کل کے کیسز کی کاز لسٹ جاری کر دی۔ پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن پر چیئرمین بیرسٹر گوہر اور رؤف حسن کو نوٹس جاری کردیے گئے۔الیکشن کمیشن کل صبح 10 بجے پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن کیس کی سماعت کرے گا، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے نئے انٹراپارٹی انتخابات پر اعتراضات عائد کر رکھے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں