پنجاب پولیس حکام کو جدید پولیسنگ کی تربیت کیلئے کس ملک سے دعوت مل گئی ؟ جانیے

پنجاب پولیس حکام کو جدید پولیسنگ کی تربیت کیلئے کس ملک سے دعوت مل گئی ؟ اس حوالے سے اہم اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔
رپورٹ کے مطابق نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں600سے زائد پاکستانی نثراد افسران کی تنظیم پاکستان لاء انفورسمنٹ سوسائٹی (پالز) کے سربراہ روحیل خالد نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس حکام کو جدید پولیسنگ کے بارے میں ٹریننگ کے لئے امریکہ آنے کی دعوت دی ہے۔ پنجاب پولیس کو پبلک سیفٹی اور نیبرہڈ پولیسنگ پر ٹریننگ اور آگاہی فراہم کریں گے کیونکہ جرائم کو کم کرنے کے لئے یہ اہم چیزیں ہیں جو ابھی پاکستان میں نہیں ۔ پنجاب پولیس ان نئی چیزوں کو سیکھے گی۔ہمارے آپس میں روابط بڑھنے سے پاکستانی پولیس کو بہت فائدہ ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے کیپٹن ، ڈیٹیکٹوز، لیفٹننٹ، سارجنٹ اور ٹریفک سپروائزرز پر مشتمل 24رکنی وفد کی محکمہ داخلہ پنجاب اور پولیس حکام سے ملاقاتوں کے بعد ’’جنگ‘‘ سے گفتگو کے دوران کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں