کراچی کے مختلف علاقے زلزلے سے لرز اٹھے

شہر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں 5 بج کر 52 منٹ پر ختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 2 اعشاریہ 3 اور گہرائی 84 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز کراچی کے علاقے ملیر میں تھا۔ علاوہ ازیں کاٹھور اور گڈاپ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں