ایران اور سعودی حکام کے بعد ایک اور ملک کی اہم شخصیت پاکستان پہنچ گئی

ازبکستان کے وزیرخارجہ بختیار سیدوف دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔رپورٹ کے مطابق وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل وسطی ایشیاء اور ای سی او نے ازبک وزیرخارجہ کا نورخان ایئربیس پر استقبال کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا ہے کہ اپنے دورے کے دوران وہ وزیراعظم میاں شہباز شریف اور ہم منصب اسحاق ڈار کے ساتھ ملاقات کریں گے۔رپورٹ کے مطابق ان ملاقاتوں میں مختلف شعبوں کے حوالے سے بات چیت ہو گی، تاہم اس دوران تجارت پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ مہمان شخصیت کے اس دورے کے دوران دونوں ممالک کے مابین کئی معاہدے طے پانے کی توقع کی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں