بہاولنگر پولیس کے کانسٹیبل نے نوکری کا جھانسہ دے کر لڑکی کو بے آبرو کردیا

بہاولنگر میں ایک پولیس کانسٹیبل نے ملازمت کا جھانسہ دے کر لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔رپورٹ کے مطابق نصیر نامی ملزم نے لڑکی کو بطور لیڈی کانسٹیبل پولیس میں بھرتی کرانے کا جھانسہ دے کر اپنے پاس بلایا۔ لڑکی اس کے پاس گئی تو وہ اسے ایک نامعلوم مقام پر لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ لڑکی کی حالت غیر ہونے پر ملزم نے اسے ستلج پارک میں چھوڑ دیا اور فرار ہو گیا۔ رپورٹ کے مطابق لڑکی کی درخواست پر ڈی پی او بہاولنگر نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں