پنجاب میں ہیٹ ویو کا خدشہ، درجہ حرات میں کتنا اضافہ ہوگا ؟

پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب نے رواں ہفتے صوبے میں ہیٹ ویو اور بارشوں اور طوفان کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق 8 تا 10 مئی دن کے وقت درجہ حرارت میں 3 سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ اضافے کا امکان ہے،اس دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں گرد آلود ہوائیں چل سکتی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے جبکہ 10 تا 11 مئی جنوبی پنجاب میں طوفانی بارش کا امکان ہے۔پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پنجاب بھرمیں ضلعی انتظامیہ کو اس موسمی صورتٍ حال سے آگاہ کر دیا گیا ہے،طوفان سے کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچنے کا بھی خدشہ ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ گرمی اور لو کی شدت میں اضافے سے عوام کو محتاط رہنا ہو گا، دوپہر کے وقت کام کرنے والے لو سے بچنے کا اہتمام کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں