پنجاب اسمبلی میں9 مئی واقعات سے متعلق قرار داد جمع

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن نے 9 مئی واقعات کی تحقیقات کیلئےجوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی قرارداد جمع کرا دی۔رپورٹ کے مطابق 9 مئی واقعات کے حوالے سے اپوزیشن نے بھی پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی،قرارداد اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر اوردیگرارکان کی جانب سے جمع کرائی گئی، قرارداد میں سانحہ 9 مئی کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کا مطالبہ کیا گیا۔اپوزیشن کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن کے مطابق 9 مئی کو ایک سال گزرنے کے باوجود حقائق منظر عام پر نہیں آسکے، ایک سال سے اس سانحہ کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کیاجارہاہے، آج تک یہ سوال ہے کہ اس سانحہ میں نگران حکومت اورپولیس کاکیا کردار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں