پاکستان 9 مئی کے واقعات پر مٹی پاؤکا متحمل نہیں ہوسکتا: بلاول بھٹو

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان 9 مئی کے واقعات پر مٹی پاؤکا متحمل نہیں ہوسکتا۔نجی ٹی وی کے مطابق ایک بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ 9 مئی کا دن بھی ملکی تاریخ کا ایک اور سیاہ دن ہے، 9 مئی واقعات کی چیف جسٹس کی سربراہی میں جوڈیشل انکوائری ہونی چاہیے۔ قائداعظم کے گھر اور فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کو قانون کا سامنا کرنا ہو گا، 9 مئی کے واقعات انارکی پھیلانے اور فسطائیت کی گھناؤنی سازش تھے۔چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ پاکستان 9 مئی کے واقعات پر مٹی پاوکا متحمل نہیں ہوسکتا، تاریخ میں کسی سیاسی جماعت کی جانب سے ایسے اقدام کی مثال نہیں ملتی، سب جانتے ہیں 9 مئی کے واقعات کس کے اکسانے اور کس کی ایما پر ہوئے۔ ملک کی خفیہ دستاویزات کو لیک کرنا اور فوجی تنصیبات پر حملے کرنا ملک دشمنی ہے، تمام جماعتوں کو یقین دہانی کرانا ہوگی کہ جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ تسلیم کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں