نشے کیلیے پیسے نہ دینے پر حقیقی بھائی نے اپنی بہن کو ٹوکے مار کر زخمی کردیا

نشے کیلیے پیسے نہ دینے پر حقیقی بھائی نے اپنی بہن کو ٹوکے مار کر زخمی کردیا جبکہ اڑھائی سالہ حقیقی بھانجے علی رضا کو ذبح کر کے قتل کر دیا. مقدمہ درج ملزم فرار

شیرگڑھ کی مقدس خاتون اپنے کم سن بچے علی رضا کے ہمراہ اپنے والد کے پاس موضع سمسانی لاہور گئی ہوئی تھی کہ اسکے حقیقی بھائی ملزم حیدر علی بعمر 20سال نے نشے کیلیے پیسے نہ دینے پر مشتعل ہوکر تیز دھار ٹوکے کے وار کر کے کان کاٹ دئیے اور جسم کے 6 حصوں پر کٹ لگا دیئے اور اپنے اڑھائی سالہ بھانجے علی رضا کو ذبح کر کے قتل کر دیا مقدس بی بی جناح ہسپتال میں سیریس حالت میں زندگی اور موت کی کشمکش میں ہے جبکہ کم سن معصوم علی رضا کی نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی ہے مقتول علی رضا کو شیر گڑھ میں بعد از نماز جنازہ سپردِ خاک کیا جائیگا ملزم فرار ہوگیا ہے جبکہ تھانہ نواب ٹاؤن پولیس نے قتل اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت قاتل کے والد اور مقتول کے نانا ضمیر علی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے سفاک ملزم حیدر علی کی گرفتاری کیلیے چھاپے مارنا شروع کردیے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں