5سے6ارب ڈالرز کی سر مایہ کاری میں تاخیر کا خد شہ ، وجہ کیا ہے ؟ اہم تفصیلات جانیے

5سے6ارب ڈالرز کی سر مایہ کاری میں تاخیر کا خد شہ ، وجہ کیا ہے ؟ اس حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں جن کے مطابق ایک بڑی اور اہم پیشرفت کے تحت پیٹرولیم ڈویژن نے مقامی ریفائنریوں کےلیے اپ گریڈ یشن سمجھوتے پر عمل درآمد میں توانائی پر کا بینہ کمیٹی (سی سی او ای ) سے6ماہ کی تو سیع کےلیے کرنا ہے ۔تا کہ اس کےلیے ملک کی 2 بڑی ریفائنریوں پاک عرب ریفائنری کمپنی (پارکو) اور سینئر جیکوکےلیے گنجائش نکالی جا سکے ۔ جن کی تیل صاف کرنے کی استعداد مجموعی کا50فیصد ہے ۔تاہم اس مجوزہ 6ماہ تا خیر کے نتیجے میں ریفائنریوں کی اپ گریڈ یشن میں 5سے6ارب ڈالرز کی سر مایہ کاری میں تاخیر ہونے کا خد شہ ہے ۔رپورٹ کے مطابق اس سے قبل عمل در آمد سمجھوتے کو لا گو کرنے کی تاریخ 22اپریل 2024ء تھی لیکن اپنے بورڈ آف ڈائر یکٹرز کے کسی حتمی فیصلے پر نہ پہنچنے کے باعث پارکو اپنا اپ گریڈپر وجیکٹ دینے میں ناکام رہی ۔ اسکے علاوہ سینئر جیکو کو اپنے 47کروڑ 50لاکھ روپے کے پیٹرولیم لیوی کی مد میں بقایاجات ایف بی آر کو ادا کرنے تھے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں