سوموٹو نوٹس کے اختیار نے ملک کا بیڑہ غرق کردیا

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ سوموٹو نوٹس کے اختیار نے ملک کا بیڑہ غرق کردیا ہے، سانحہ 9مئی کے ذمہ داروں کو سزا نہ ملنے کا ذمہ دار آئین اور نظام انصاف ہے، سپریم کورٹ اور ہائیکورٹس پارلیمنٹ کے بنائے قانون کو کالعدم قرار دے سکتی ہیں، اعلیٰ عدالتیں کسی عمل کو کسی بھی بنیاد پر سٹے کرسکتی ہیں، 9مئی کے ملزمان کا ٹرائل آرمی ایکٹ کے تحت ہوتا تو 90دن میں فیصلے ہوجاتے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں میزبان حامد میرسے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ پروگرام میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے نے بھی شرکت کی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں