پنجاب اسمبلی میں حکومتی اتحاد کو بڑا دھچکا

سپیکر پنجاب اسمبلی نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں حکومتی اتحاد کو ملنے والی خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص ںشستیں معطل کر دیں ۔رپورٹ کے مطا بق سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے اپوزیشن رکن رانا آفتاب کا مخصوص نشستوں پر پوائنٹ آف آرڈر کو درست قرار دیا،اپوزیشن رکن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں سنی اتحاد کونسل کو ملنے والی خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستیں مسلم لیگ نون اور دیگر جماعتوں کو ملنے کے خلاف سپریم کورٹ کے فیصلے کا حوالہ دیا تھا،سپیکر پنجاب اسمبلی نے ایوان میں سپریم کورٹ کا فیصلہ پڑھ کر سنایا اور حکم پر آج سے عملدرآمد کرنے کا حکم دے دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں