پنجاب میں مہنگائی 37 فیصد سے 17 فیصد تک آگئی جلد مزید کم ہوگی، روٹی بھی سستی ہو گی : عظمیٰ بخاری

صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب میں مہنگائی 37 فیصد سے 17 فیصد تک آگئی جلد مزید کم ہوگی۔ 2ماہ میں پنجاب میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا ایک ہزار روپے سستا ہوا روٹی کی قیمت 16 روپے سے بھی مزید کم ہوگی۔ پنجاب حکومت کے لئے رمضان المبارک میں مہنگائی کو کنٹرول کرنا ایک چیلینج تھا، کوشش کی گئی کہ رمضان نگہبان پیکیج سے اسے کنٹرول کریں۔ آج مجھے بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ پنجاب حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں کامیاب رہی۔ عام آدمی کا مسئلہ ڈالر کی قیمت یا جی ڈی پی نہیں بلکہ سستی روٹی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں