ایف بی آر نے گریڈ 20 کے کلکٹرز کسٹمز ہٹا کر نئے افسران تعینات کردیے

کراچی: فیڈرل بورڈ آف ریونیو ہیڈکوارٹرز نے اتوار کو ہفتہ وار چھٹی کے باوجود پاکستان کسٹمز کے کلکٹرز کے خلاف اربوں روپے کی مبینہ کرپشن میں تحقیقات کے باعث تبادلوں کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ کرپشن کا الزام عائد ہونے پر گریڈ 20 کے حامل کلکٹرز کسٹمز کو ہٹاکر نئے افسران تعینات کردیے گئے ہیں اور اس ضمن میں باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ میگا کرپشن کے الزام پر ثاقف سعید ڈائریکٹر ٹرانزٹ ٹریڈ کے عہدے سے فارغ کرکے ایف بی آر ہیڈکوارٹر رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ کلکٹر کسٹمز عثمان باجوہ اور کلکٹر کسٹمز عامر تھہیم کو بھی عہدوں سے ہٹاکر ایف بی آر ہیڈکوارٹر اسلام آباد رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق باسط مقصود عباسی کو کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ کراچی تعینات کردیا گیا ہے جبکہ سعدیہ شیراز کو ڈائریکٹر ٹرانزٹ ٹریڈ کا اضافی چارج دیدیا گیا ہے۔دریں اثنا اسپیڈ منی کے الزامات کا سامنا کرنیوالے کسٹمز افسران کے نام اسٹاپ لسٹ میں شامل کردیے گئے،چھالیہ اسمگلر عمران نورانی کا نام بھی اسٹاپ لسٹ میں ڈال دیا گیا، پرویشنل نیشنل آئیڈینٹی فکیشن لسٹ(پی آئی این ایل) میں ناموں کو شامل کرنے کی تجویز دے دی گئی.

اپنا تبصرہ بھیجیں