آئی ایم ایف کیساتھ معاہدہ کیسے ہوا؟ ایاز صادق نے اندرونی کہانی بتادی

پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر سردار ایاز صادق نے عالمی مالیاتی فنڈ( آئی ایم ایف) سے پاکستان کے حالیہ معاہدے سے متعلق پیرس میں ہونے والی میٹنگ کی اندرونی کہانی بتا دی۔ گزشتہ ماہ وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ فرانس میں نئے عالمی مالیاتی معاہدے کے سربراہی اجلاس میں شرکت کی تھی اور کئی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کی تھیں۔

اس دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اور آئی ایم ایف کی ایم ڈی کرسٹالینا جارجیوا کے درمیان پیرس میں رابطے اور ملاقاتیں ہوئیں جس کے بعد پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان نویں جائزے اور پروگرام کی بحالی کی راہ میں رکاوٹیں دور ہوئیں۔ تاہم بعد ازاں بالآخر پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ طے پاگیا۔ آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان 3 ارب ڈالر کا اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کا معاہدہ ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں