انٹرپول کی مدد سے قتل کا ملزم مسقط سےگرفتار، پاکستان منتقل

بہاول نگر میں قتل کے سنگین مقدمے میں مطلوب ملزم کو ایف آئی اے نیشنل سینٹرل بیورو انٹرپول پاکستان نے گرفتار کر لیا۔

اشتہاری ملزم عبداللہ پنجاب پولیس کو مطلوب تھا، ملزم کو مسقط سے گرفتار کرکے پاکستان منتقل کر دیا گیا۔ ملزم عبداللہ کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا اور ایف آئی اے نیشنل سینٹرل بیورو انٹرپول پاکستان نے ملزم کی گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔

بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن نے ملزم کو بہاولنگر پولیس کے حوالے کر دیا، ملزم کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول مسقط کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی۔ انتہائی مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لیے نیشنل سینٹرل بیورو انٹرپول پاکستان 24/7 خدمات سرانجام دے رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں