پولیس ترجمان کے مطابق ملزمان رکشے میں سامان شفٹ کرنے کے بہانے وارداتیں کرتے تھے، ملزمان نے چند روز قبل زینب نامی خاتون کا 18 لاکھ مالیت کا سونا چوری کیا تھا۔پولیس ترجمان نے بتایا کہ ملزمان سے چوری شدہ سونا برآمد کرلیا گیا ہے۔ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی کے مطابق گرفتار ملزمان میں رضیہ بی بی، سفیان اور فیضان شامل ہیں، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
