پرویز الٰہی کی زندگی کو خطرہ ،خصوصی انتظامات کے ذریعے ہی لایا جا سکتا ہے،وکیل پنجاب حکومت کا مؤقف

پرویز الٰہی کی زندگی کو خطرہ ،خصوصی انتظامات کے ذریعے ہی لایا جا سکتا ہے،وکیل پنجاب حکومت کا مؤقف

لاہور ہائیکورٹ میں پرویز الٰہی کی نیب میں گرفتاری کیخلاف درخواست پر دوبارہ سماعت کے دوران وکیل پنجاب حکومت نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ پرویز الٰہی کی زندگی کو خطرہ ہے،خصوصی انتظامات کے ذریعے پرویز الٰہی کو لایا جا سکتا ہے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں پرویز الٰہی کی نیب میں گرفتاری کیخلاف درخواست پر دوبارہ سماعت ہوئی،عدالتی حکم کے باوجود پرویز الٰہی کو پیش نہ کیا جا سکا،کمرہ عدالت میں نیب اور پنجاب حکومت کے وکلا پیش ہوئے،پرویز الٰہی کے وکیل عامر سعید راں سمیت دیگر بھی عدالت میں موجود تھے۔جسٹس امجد رفیق نے استفسار کیا کہ نیب کے لوگ کہا ں ہیں،چودھری پرویز الٰہی کہاں ہیں؟وکیل پنجاب حکومت نے کہاکہ پرویز الٰہی کی زندگی کو خطرہ ہے، خصوصی انتظامات کے ذریعے پرویز الٰہی کو لایا جا سکتا ہے،عدالت نے استفسار کیا کہ خصوصی انتظامات کیلئے کتنی دیر لگے گی؟وکیل پنجاب حکومت نے کہاکہ سی ٹی ڈی نے بتایا ہے کہ پرویز الٰہی کی جان کو خطرہ ہے۔جسٹس امجد رفیق نے کہا کہ اس خطرے کے پیش نظر پرویز الٰہی کتنے سال اندر رہیں گے،پرویز الٰہی کو ریمانڈ کیلئے بھی تو عدالت پیش کرتے ہیں۔ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب نے کہاکہ اس کیس میں نیب کو فریق بنایا گیا ہے،نیب کو فریق بنانے کی وجہ سے یہ کیس2رکنی بنچ ہی سن سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں