شہباز شریف کا کینسر ٹیسٹ، رزلٹ کیا آیا؟

شہباز شریف کا کینسر ٹیسٹ، رزلٹ کیا آیا؟

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا لندن میں کینسر ٹیسٹ کیا گیا جس کا رزلٹ آ گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیراعظم شہباز شریف نے 2 ہفتے قبل کینسر کے ٹیسٹ کروائے تھے جس کی رپورٹ میں ڈاکٹر نے تصدیق کی کہ کینسر کا ٹیسٹ کلیئر ہے، جراثیم لوٹ کر نہیں آئے۔بتایا گیا ہے کہ شہباز شریف میں سال 2000 میں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی جس کا انہوں نے نیویارک میں علاج کروایا تھا، کئی سال علاج کے مختلف سیشنز کے بعد شہباز شریف کو صحت یاب قرار دیا گیا تھا۔اب شہباز شریف کی ریڑھ کی ہڈی کا سکین کیا جانا ہے، کینسر کے علاوہ دیگر ٹیسٹ بھی ہونے ہیں جس کے بعد ان کی 10 روز بعد پاکستان واپسی متوقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں